Live Updates

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان آرمی نئی طاقت بن کر ابھری،احسن اقبال

بدھ 23 ستمبر 2026 23:16

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان آرمی نئی طاقت بن کر ابھری،احسن ..
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2026ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان آرمی ایک نئی طاقت بن کر ابھری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک کے اندر دہشت گردی، انتشار کے ذریعے اپنے مقاصد پورا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ اس وقت ملک میں انتشار، ہلڑ بازی پیدا کر کے ہم اس کے مقاصد کو کامیاب کریں گی پاکستان کا مفاد یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اس وقت ملک میں استحکام ہو، ملک میں امن ہو۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر ٹی وی سکرینوں پر مار کٹائی، ڈنڈے، ہلڑ بازی دکھائی جائے گی تو کون سا بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان آئے گا اگر کسی کی کوئی شکایات ہیں تو وہ پارلیمنٹ آئے، اس پر بحث ہونی چاہیے، اگر کوئی قانونی جنگ لڑنی ہے وہ بھی عدالتوں کے اندر لڑنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے چاروں طرف خطرات کے بادل ہیں اور دشمن دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم اسلام آباد کو سومنات قرار دیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ نہایت ہی شرمناک طرز عمل ہے، جو لوگ ایسا سوچتے ہیں پاکستان کے عوام ان کی سیاست کا سومنات بنا دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم ملک کے استحکام، معاشی مفاد کا ہر قیمت پہ دفاع کریں گے، کسی کو اجازت نہیں کہ وہ صرف اپنے مذموم مقاصد کے لیے جب چاہے دارالخلافے پہ چڑھائی کر دے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو سنجیدہ، محب وطن لوگ ہیں ان سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی قیادت پر اثر انداز ہوں اور ان کو یہ زور دیں کہ وہ ایک ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کسی ایسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایسے طرز عمل سے صرف پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا پورا ہوگا، پاکستان کا نقصان ہو گا، خطے میں بڑا بحران ہے، دنیا اضطراب سے گزر رہی ہے، اس وقت پاکستان کو امن اور استحکام کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ پاکستان کم سے کم نقصان کے ساتھ موجودہ صورتحال سے نکلے، سڑکوں پر آگ اور بلوا ملک کی ترقی کا راستہ نہیں، انتشار اور فساد کے ذریعے ملک کو بربادی کی طرف لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس لیڈر کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے اسے عدالت سے سزا ہوئی، عدالت میں مقدمہ لڑیں، 190 ملین پانڈ پاکستان کو برطانیہ نے واپس دیے تھے، 190 ملین پانڈ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ملک ریاض کو دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پانڈ تقریبا 60 ارب روپے بنتے ہیں، 60 ارب روپے پاکستان کے غریبوں کے تھے، ان پر ڈاکہ ڈالا گیا، امریکہ یا برطانیہ میں ایسا جرم ہوتا تو سیاستدان ساری عمر منہ دکھانے کے قابل نہ رہتا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات