این ایس اے روزانہ دو سو ملین ’ٹیکسٹ میسیجز‘ جمع کرتی رہی ہے،رپورٹ

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی دنیا بھر سے یومیہ تقریبا دو سو ملین ٹیکسٹ میسجز جمع کرتی رہی ہے۔ برطانوی اخبار گارڈیئن کے مطابق ان پیغامات کے ذریعے لوگوں کے سفری منصوبے، روابط اور کریڈیٹ کارڈ کے ذریعے کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جاتی رہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ باتیں نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گاڑدیئن اور برطانیہ کے چینل فور نیوز کی ایک مشترکہ تفتیش کے نتیجے میں سامنے آئیں۔

اس تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے گارڈیئن نے کہا ہے کہ این ایس اے یہ معلومات ایک پروگرام کے ذریعے جمع کرتی رہی ہے جس کا کوڈ نام ’ڈِش فائر‘ ہے اور یہ پروگرام وسیع تر معلومات اکٹھی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔