بنگلہ دیش ، ’جھوٹی خبر کی اشاعت پر تین صحافی گرفتار

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:24

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)بنگلہ دیش میں اپوزیشن نواز ایک اخبار کے تین صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر ایک جھوٹی خبر شائع کرنے کا الزام ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فورسز نے انتخابات سے متعلق حالیہ فسادات پر قابو پانے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

گرفتار صحافیوں میں ڈھاکہ کے اخبار روزنامہ انقلاب کا نیوز ایڈیٹر، ڈپٹی چیف رپورٹر اور سفارتی نامہ نگار شامل ہے۔ انہیں جمعرات کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔ ڈھاکہ پولیس کے ترجمان منیر السلام نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے دانستہ طور پر ایک جھوٹی خبر شائع کی تھی جو ملکی خودمختاری کے خلاف تھی۔

متعلقہ عنوان :