بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 20 جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 20 جنوری سے شروع ہوگی اور 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا حکومتی سطح پر صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صوبے میں انسداد پولیو مہم 20 جنوری کو شروع ہوگی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے یاد رہے کہ 2011ء میں72 جبکہ 2012 میں13 کیس سامنے آئے ۔

متعلقہ عنوان :