لبنان ،شام سے گولہ باری ،سات لبنانی افراد ہلاک

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:23

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے فائر کیے جانے والے شیلوں کی زد میں آکر لبنان کے سرحدی شہر ارسل میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شامی سرحد کے اندر سے فائر کیے جانے والے 20 کے قریب شیل اور راکٹ لبنان کی البقاع ویلی میں گرے۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ان گولوں کے پھٹنے سے 20 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ بچوں میں سے تین ایک ہی لبنانی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :