اسرائیلی وزیر اعظم نے یورپی تنقید مسترد کر دی

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:24

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آبادکاری پر بین الاقوامی تنقید مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ تنقیدی رویوں سے امن عمل کو خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے یروشلم میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے سالانہ خطاب میں کہا کہ موجودہ آبادیوں میں نئی تعمیرات کا سلسلہ مذاکرات کے آغاز ہی سے معاہدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے بالخصوص یورپی یونین پر تنقید کی جس نے آبادکاری سے متعلق اسرائیلی اعلان کی کھل کر مخالفت کی ہے۔