ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنا بہت بڑی غلطی اور حالیہ جوہری معاہدے کا خاتمہ ہوگا‘ رابرٹ گیٹس

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) امریکی سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں بہت بڑی غلطی اور معاہدے کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کانگریس نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تو یہ معاہدے کے خاتمہ کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کی مخالفت کرنا بالکل درست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایران کے جوہری معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مثبت ردعمل کا مظاہرہ اوراقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :