نائجیریا میں ہم جنس پرستی کے مرتکب شخص کے لیے کوڑوں کی سزا

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:25

نائیجر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)نائجیریا میں ہم جنسی پرستی کے مرتکب افراد کو سزائیں سنائے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ شمالی شہر باوٴچی میں اٹھائیس سالہ ایک شخص مبارک ابراہیم پر ہم جنس پرستی کا الزام ثابت ہوا جس پر ایک شرعی عدالت نے اس کے لیے بیس کوڑوں کی سزا کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

نائجیریا کے صدر گْڈ لَک جوناتھن کی جانب سے فوجداری قانون کے نفاذ کے تحت سزا سنائے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔

مبارک ابراہیم سات برس قبل ہم جنس پرستی کے مرتکب ہوئے تھے۔ جج نْوحْو محمد نے فیصلے میں کہا کہ جرم کئی برس قبل سرزد ہوا ہے، اس لیے مجرم کو سنگسار کرنے کی سزا نہیں سنائی گئی۔ انسانی حقوق کے اداروں نے نئے قانون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاشرے میں مزید نفرت کا باعث بنے گا۔