یورپی ملک سے آنیوالی پرواز کے ایک اسٹیورڈ کو کویت پولیس نے گرفتار کر لیا

اتوار 19 جنوری 2014 06:29

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) یورپی ملک سے کویت کے انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اترنے والی فلائٹ کے ایک اسٹیورڈ کو کویت پولیس نے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایک یورپی ملک سے کویت آ نے والی فلائٹ کے اسٹیورڈ کو ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس ملازم نے یورپین اسٹیورڈ کو نشے کی حالت میں پا کر گرفتار کر لیا۔ فلائٹ آمد کے بعدیورپین اسٹیورڈ ائیرپورٹ لاؤنج میں نشے کی حالت میں پیدل چلتے ہوئے ڈگمگا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسٹیورڈ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے جہاز کے اندر ہی شراب پی مگر مقدار سے زیادہ پی لی تھی اس لئے اس کی حالت بگڑ گئی ہے۔ذرائع نے فلائٹ نمبر اور اسٹیورڈ کے نام بارے معلومات ظاہر نہیں کیں۔کویت پولیس ملزم کو تفتیش کیلئے قریبی تھانے لے گئی ہے ۔دریں اثناء کویت کے علاقے صلیبیہ میں شراب کے نشے میں دھت ایک سری لنکن باشندے نے رقم کے لین دین پر ہونے والے جھگڑے پر اپنے ہی ایک ساتھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :