متحدہ عرب امارات،ا خوان سے تعلق کی پاداش میں 29 مصری و اماراتی شہریوں کو سزا،اخوان المسلمون کیلئے آئندہ دنوں عرب دنیا میں مشکلات بڑھنے کا اندیشہ

بدھ 22 جنوری 2014 06:25

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء )متحدہ عرب امارات کی عدالت نے 29 مصری اور اماراتی شہریوں کو پانچ سال تک کی سزائے قید سزا سنا دی ہے ۔تمام ملزمان کو مصر کی سب سے پرانی اور بڑی جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ تعلق اور رابطے رکھنے کے الزام کا سامنا تھا۔واضح رہے اخوان المسلمون اپنے حمایت یافتہ پہلے منتخب مصری صدر محمد مرسی کی 3 جولائی 2013 کو برطرفی کے بعد مصر میں مسلسل زیر عتاب ہے۔

مصر میں اس کے ہزاروں حامی اپنی اعلی ترین قیادت سمیت جیلوں میں بند ہیں، جبکہ سینکڑوں کارکن ان چھ ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔مصر کی فوج کی بھر پور حمایت سے بننے والی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کو کچھ عرصہ سے 'دہشت گرد' تنظیم قرار دے دیا ہے اور ملک میں بلا اجازت مظاہروں پر پابندی عاید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد مصر کی عبوری حکومت نے عرب دنیا کے تمام ممالک سے بھی اخوان کے ساتھ اپنے روابط منقطع کر لینے اور اسے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

البتہ قطر میں اخوان المسلمون کیلیے اب بھی نرم گوشہ پائے جانے کی شکایت سامنے آتی رہتی ہے۔ لیکن منگل کے روز متحدہ عرب امارات کی عدالت سے 29 افراد کو سنائی جانے والی سزائے قید کے بعد خلیجی ریاستوں سمیت عرب پوری عرب دنیا میں بھی اخوان المسلمون کیلیے مشکلات بڑھنے کا اشارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :