شہداد کوٹ ،قمبر تحصیل کے گاوٴں میں آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق، 8 افراد زخمی

بدھ 22 جنوری 2014 06:18

شہداد کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)شہداد کوٹ کے قریب قمبر تحصیل کے گاوٴں میں آتشزدگی 4 بچے جھلس کر جاں بحق، مالک مکان سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی، 6 بھینسیں جھلس کر ہلاک جبکہ دو بھینسیں جھلس کر زخمی گھر اور اناج سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر، قمبر کے گاوٴں صابر برڑو میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کسان رانجھن برڑو کے گھر میں موم بتی سے اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں رانجھن برڑو کے سوئے ہوئے چار کمسن بچے جل کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں عمران علی برڑو، اعجاز، اوشان اور رفعت برڑو شامل ہیں جبکہ مالک مکان اور اس کی بیوی سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں رانجھن برڑو اور اس کی بیوی ستابی خاتوں، بیٹی ہاجرہ، بیٹے اظہر، اطہر، بھتیجے طارق، علی رضا اور دلدار برڑو شامل ہیں، جبکہ آتشزدگی کے باعث 6 بھینسیں جل کر ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئیں اور آتشزدگی سے گھر میں موجود اناج سمیت گھر جل کر خاکستر ہوگیا، واقعہ قیامت صغریٰ کا منظر پیش کررہا تھا، اور زخمی میاں، بیوی اپنے جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں دیکھ کر دہاڑیں مارکر روہے تھے، واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کی فضا چھائی ہوئی ہے، دوسری جانب آتشزدگی کے واقعے کے متاثرہ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب تاحال متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے، متاثرہ خاندان نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :