بیروت،خودکش کار بم حملے میں 5افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

بدھ 22 جنوری 2014 06:26

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)جنوبی بیروت کے نواحی علاقے میں جسے لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے،میں منگل کے روز بظاہر ایک خودکش کار بم دھماکے میں5افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی نے کہی۔لبنان کی قومی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہارت ہریک علاقے میں خودکش بمبار نے ایک کار میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا،جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس کا مزید کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے بظاہر جسم کے اعضاء جائے وقوعہ پر پڑے ہوئے تھے،حملہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا،جہاں جنوری کے اوائل میں ایک خودکش کار بم حملہ کیا گیا تھا۔حزب اللہ کی المنار نیوز ایجنسی نے بتایا کہ دھماکہ ہارت ہریک میں العرید سڑک پر پیش آیا۔حزب اللہ کے اکثریتی علاقوں میں یہ سلسلہ وار چھٹہ حملہ ہے جب سے گروپ نے ہمسایہ ملک شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کی مدد کیلئے جنگجو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔المنار نے جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے فائر فائٹرز کی تصاویر نشر کی ہیں،جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔

متعلقہ عنوان :