یوکرائن ، صدر یانوکووچ کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری

بدھ 22 جنوری 2014 06:24

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)یورپ نوازوں کا یوکرائن میں صدر یانوکووچ کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یانوکووچ نے مظاہرین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کی ہے۔ یوکرائن میں گزشتہ رات گئے تک مظاہروں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے نئے قانون کے تحت مزید تیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین بدستو رسڑکوں پر ہیں۔ گزشتہ روز یانوکووچ نے قوم کے نام اپنے نشریاتی تقریر میں مذاکرات اور مفاہمت کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ یوکرائنی صدر نے اپنی تقریر میں عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے عناصر سے خبر دار رہیں جو اشتعال انگیزی پھلا کر ریاست اور معاشرے کو تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :