یورپی یونین میں سربیا کی ممکنہ شمولیت، برسلز میں مذاکرات کا آغاز

بدھ 22 جنوری 2014 06:24

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)یورپی یونین اور سربیا کے درمیان یونین میں اس ملک کی ممکنہ شمولیت کے موضوع پر باقاعدہ مذاکرات کا آغاز برسلز میں ہو رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں شرکت کے لیے سرب سربراہِ حکومت ایویچا ڈاچچ برسلز پہنچنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

خطہء بلقان کا یہ ملک 2020ء تک یورپی یونین کا رکن بننے کی توقع کر رہا ہے۔ ان مذاکرات کی راہ اْس وقت ہموار ہوئی، جب سربیا نے کوسووو کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائے، گو سرب حکومت کوسووو کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتی اور ابھی بھی اْسے اپنی سرزمین کا ہی ایک حصہ قرار دیتی ہے۔