فٹبال کے عالمی کپ 2014ء کے لیے ٹرافی کا سفر اپنے اختتام کی طرف رواں دواں، ٹرافی کولمبیا پہنچ گئی ہزاروں شائقین نے شاندار استقبال کیا گیا، یا دگار تصاویر بناتے رہے

اتوار 2 فروری 2014 08:28

بوگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)دنیا کے معروف کھیل فٹبال کے عالمی کپ 2014ئکے لیے ٹرافی کا سفر اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔ مختلف ممالک کی سیر کرتے ہوئے ٹرافی کولمبیا پہنچ گئی۔ فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کولمبیا کے شہر بوگوٹا پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرافی کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ اس موقع پر شائقین نے ٹرافی کے ساتھ یاد گار تصاویر بھی بنوائیں۔ پرتپاک تقریب میں فٹبال اسٹارز کے ساتھ ساتھ مقامی گلو کاروں نے بھی شرکت کی۔ فنکاروں نے رنگا رنگ پْر فارمنسز دکھا کر تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :