معزول مصری صدر کیخلاف مقدمہ قتل کی سماعت 4 فروری تک ملتوی

اتوار 2 فروری 2014 08:33

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کے خلاف ان کی معزولی کے بعد بنائے گئے مقدمہ قتل کی سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ محمد مرسی نے ہفتے کے روز مقدمے کی سماعت کے دوران یہی موقف جاری رکھا کہ ہے کہ وہ آج بھی مصر کے آئینی اور قانونی صدر ہیں۔ اس حوالے سے مرسی کیخلاف مقدمہ قتل فوجی حمایت سے قائم عبوری حکومت کیلیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اخوان المسلمون کی اتحادی مذہبی جماعتوں نے ہفتے کے روز فوج کے ہاتھوں معزول کیے گئے منتخب صدر کے حق میں ملک گیر احتجاج کی اپیل کر رکھی تھی۔ مصری سکیورٹی حکام نے اس احتجاج کو روکنے کیلیے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔ہفتے کے روز مرسی کیخلاف پولیس اکیڈمی میں مقدمے کی تیسری سماعت ہوئی تو انہوں بار بار کہا کہ "انہیں کچھ سنائی نہیں دے رہا اور وہ عدالت کو جواب دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے الگ سماعت کا بھی مطالبہ کیا۔محمد مرسی اور ان کے علاوہ ان کے 14 ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 میں مخالف مظاہرین کو قتل کرنے کیلیے اکسایا تھا۔ ان کے ایک شریک ملزم اور اخوان کے رہنما محمد البلتاجی نے سماعت کے موقع پر کہا ہم عدالت میں موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کچھ سن پا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :