افغانستان‘ امریکی فورسز کی بمباری سے گیارہ افرادہلاک

منگل 27 مئی 2014 07:59

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی فورسز کی بمباری میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بمباری کا یہ واقعہ موسیٰ کالا ٹاؤن میں پیر کے روز پیش آیا جہاں امریکی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق فورسز نے طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جو کہ ٹاؤن میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس واقعہ میں کسی آدمی کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ہلمند واقعہ صدر اوبامہ کے اچانک دورہ افغانستان سے صرف ایک روز بعد پیش آیا ہے۔