اردن میں شامی سفیر ناپسندیدہ شخصیت قرار،24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم،ھجت سلیمان کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز انداز اختیار کرنے پر یہ حکم جاری کیا گیا

منگل 27 مئی 2014 07:59

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء ) اردن نے شامی سفیرکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔عمان کے سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن حکومت بھجت سلیمان کو ناپسندیدہ شخصیت خیال کرتی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان صباح رفیع کے مطابق شامی سفیر کو نکالنے کا یہ فیصلہ سفیر کی طرف سے اردن ، اردن قیادت، اردنی اداروں اور اردنی عوام کے بارے میں ایک سے زائد بار سوشل میڈیا پر توہین آمیز انداز اختیار کرنے پر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اردن نے گذشتہ برس چھے جون کو عمان میں دمشق کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے آخری وارننگدی تھی۔ عمان کی جانب سے دوستان شام کے رکن ممالک کی کانفرنس کی میزبانی پر بھجت سلیمان نے اردن مخالف بیان دیا تھا جس پر عمان حکومت نے برا منایا تھا، اپنے بیان میں بھجت سلیمان نے عمان کو خبردار کیا تھا کہ اگر اردن میں ایسے اجتماعات کرانے ہیں تو ان حفاظت کے لیے پیڑیاٹ میزائل بھی نصب کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :