نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (آج)سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی،سپریم کورٹ میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے سیکرٹری کیخلاف بھی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی

منگل 27 مئی 2014 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج منگل کو ہوگی،ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ کیس کی سماعت کرے گا،درخواست گزاروں کے وکیل عبدالرزاق رجب عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے جبکہ پی سی بی کے چےئرمین کی طرف سے تفضل حسین رضوی عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے سیکرٹری کے خلاف بھی توہین عدالت کی دائر درخواست کی سماعت(آج منگل) کو ہوگی۔جسٹس انور ظہیر جمالی،جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل3رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا،درخواست گزار ارباب الطاف کے وکیل احمد رضا قصوری عدالت عظمیٰ میں پیش ہوں گے۔