کراچی، شب معراج کی شام کو ہی آدھے سے زائد کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا ، بیشتر علاقوں میں بجلی غائب

منگل 27 مئی 2014 07:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے کے الیکٹرک کو شب معراج کی مناسبت سے خصوصی طور پر ہدایت دی گئی تھیں کہ پیر کے دن کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے۔تاہم شام کو ہی آدھے سے زائد کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا کراچی کے بیشتر علاقوں میں لائٹ نہیں ہے۔کراچی کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کراچی کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، جس کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے 62 گرڈ اسٹیشن میں سے 13 سے فراہم کی جانے والی بجلی بند ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن نمی کے باعث ٹرپ کرگئی، بجلی کی بحالی کیلیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کلفٹن، ڈیفنس، صدر، سولجر بازار، لیاری، نارتھ ناظم آباد، اورنگی، لانڈھی، ملیر میں بجلی بند ہوگئی ہے۔بہت جلد شہر کے وہ علاقے جن میں لائٹ نہیں ہے وہاں لائٹ بحال ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پیر کے روز شہر کراچی میں 17سے18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ہے اور بیشتر علاقے تو گذشتہ رات سے ہی اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہی نہیں کے الیکٹرک کے کال سینٹر بھی عوام کو کسی قسم کا کوئی رسپانس نہیں دے رہے

متعلقہ عنوان :