کراچی ، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق ،نادرن بائی پاس کے قریب سے3 افراد کی لاشیں برآمد

منگل 27 مئی 2014 07:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاوٴن کے علاقے میں نادرن بائی پاس کے قریب سے3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی میں علی الصبح تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں، تینوں لاشیں سرجانی ٹاوٴن میں نادرن بائی پاس کے قریب سڑک کنارے سے ملیں، جنہیں اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کھگر پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نبی بخش اور زخمی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے ۔ لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ۔ اورنگی ٹاوٴن اردو چوک کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندہ لگی لاش ملی۔ ناظم آباد گول مارکیٹ اور کورنگی ڈھائی نمبر میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :