فیصل آباد کے محب وطن عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا،رانا ثناء اللہ ، عمران خان کا سونامی کل دھوبی گھاٹ میں داخل ہو کر نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا رہا ، وزیراعلیٰ شہباز شریف 28مئی کو فیصل آباد کی عوام کے لئے 200 ارب کی غیر ملکی سرمایہ کاری لے کر جائیں گے، جس سے شروع میں 35 ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 27 مئی 2014 07:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء)صوبائی وزیر قانون وبلدیات رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سونامی کل دھوبی گھاٹ میں داخل ہو کر نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا ، فیصل آباد کے محب وطن لوگوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا، عمران خان نے فیصل آباد کے لوگوں کو سوائے ٹینشن کے کچھ نہیں دیا جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف 28مئی کو فیصل آباد کی عوام کے لئے 200 ارب کی غیر ملکی سرمایہ کاری لے کر جائیں گے، جس سے شروع میں 35 ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا سونامی فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں داخل ہو کر نہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کارہا، جب تک دوسرے شہروں سے لوگ نہیں آئے تھے تب تک جلسہ گاہ میں 1000سے 1500 لوگ موجود تھے، جب دوسرے شہروں سے لوگ آئے تو پھر جلسہ 8سے 10ہزار کا بنا، جس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے صرف 10فیصد لوگ موجود تھے جبکہ دوسری جانب نصیبو لال کے شو میں 20ہزار لوگ موجود تھے.

جن کا تعلق خالصتاً فیصل آباد سے تھا، حکومت پنجاب نے جلسے کے لوگوں کے لئے ٹریفک کے انتظامات اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے جلسہ کے لئے 4 ہزار سکیورٹی اہلکاروں نے فرائض سرانجام دیئے، عمران خان نے کروڑوں روپے لگا کر فیصل آباد کے لوگوں کو سوائے ٹینشن کے کچھ نہیں دیا جبکہ 28مئی کو میاں شہباز شریف جو کے صوبے کے خادم اعلیٰ ہیں، فیصل آباد کے لوگوں کے لئے 200 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کار ی لے کر جارہے ہیں جس سے شروع میں 35 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جو بعد میں بڑھ کر3لاکھ تک پہنچ جائیں گے جس کے بعد میاں نواز شریف فیصل آباد کے لئے 2017ء تک پینے کے لئے صاف پانی دیں گے، فیصل آباد کے لوگوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، اب وہ سیالکوٹ میں دوبارہ اسی طرح کے شو سجائیں گے�

(جاری ہے)