دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز، وینس ولیمز اور روجر فیڈرر فرنچ اوپن کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

منگل 27 مئی 2014 07:51

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے میزبان ملک کے الیز لم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا۔ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے فتح سمیٹی۔

(جاری ہے)

سرینا کی بہن وینس ولیمز نے بھی سوئزرلینڈ کی بلیندا بینک کو چھ چار اور چھ ایک سے زیر کر کے دوسرے راوٴنڈ میں سیٹ بک کی۔ مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر نے سلواکیہ کے لوکس لوکو کو آؤٹ کلاس کیا۔ سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے چھ دو ، چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔