نوشہرہ کینٹ، گھرسے باہر کھیلنے والے تین سالہ معصوم بچے کو سفاک جنسی درندے نے ا غواء کر لیا، شیطانی کھیل کھلتا رہا،بچے کی حالت غیر نے پر نیم مردہ حالت میں گھر کے دروازے میں پھینک کرفرار، پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

منگل 27 مئی 2014 07:54

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء )نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں گھرسے باہر کھیلنے والے تین سالہ معصوم بچے کو سفاک جنسی درندے نے ا غواء کرکے شیطانی کھیل کھلتا رہا ، بچے کی حالت غیر ہو نے پر اسے نیم مردہ حالت میں معصوم کو گھر کے دروازے میں پھینک کرفرار ہوگیا۔معصوم محمد انس کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔

میڈئکل رپورٹ میں جنسی درندگی ثابت ہونے کے بعد پولیس نے مختلف چھاپوں کے بعد سفاک جنسی درندے ملزم ثاقب خان کو گرفتار کرلیا۔سفاک جنسی درندے نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی جنسی درندگی کے دو مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق معصوم محمد انس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

محمد انس کے والد کی روپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نیوشیخ کالونی آکوڑہ خٹک میں سفاک جنسی درندے ثاقب خان ولد لطاف خان نے گھر سے باہر کھیلنے والے تین سالہ بچے محمد انس ولد آصف جاوید کو آغواء کرکے ویرانے گھر میں لے گیا اور شیطانی درندے نے معصوم بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے اس کی حالت غیرہوگی تو سفاک جنسی درندے نے اس کو نیم مردہ حالت میں گھر کے سامنے بھینک کرفرار ہوگیا۔

محلے کی خواتین نے بچے کو دیکھا تو شورمچادیا جس پر گھر والے اور محلے والے جمع ہوگئے معصوم بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔میڈئکل رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ معصوم بچے سے بے دردی کے ساتھ جنسی بدفعلی کی گئی جس کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک پولیس نے علاقے کے بدنام اور اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیاجس پر پولیس کو اطلاع ملی کہ یہ غیر انسانی سلوک ثاقب خان نامی نوجوان نے کیا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ثاقت خان کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی تشویش پر ہی سفاک جنسی دندے نے معصوم بچے سے بدفعلی کا اقرار کردیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی جنسی درندگی کے دو مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق معصوم محمد انس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔محمد انس کے والد کی روپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق سفاک ملزم کو منگل آج جسمانی ریمارنڈ کے لیے سول جج نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیا جائیں گا۔

متعلقہ عنوان :