ہاکی ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا

منگل 27 مئی 2014 07:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) ہاکی ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ کیرن گاورز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل سپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو بآسانی 3-1 سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے فل روپر نے 27ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تین گول سکورکرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ کیرن گاورز نے آسٹریلیا کی جانب سے دو گول سکور کئے۔ واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 2-1 سے مات دی تھی۔

متعلقہ عنوان :