پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کا سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی طرف سے کئے گئے دو کروڑ روپے کے اخراجات کی تحقیقات کا فیصلہ ،انتظامی کمیٹی نے نجم سیٹھی کو اس حوالے سے کارروائی کے تمام تر اختیارات دینے کی بھی منظوری دے دی، بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ،اجلاس میں سری لنکا کے دورہ کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ، بورڈ نے شاہد خان آفریدی اور احمد شہزاد کو لندن میں چیریٹی کرکٹ میچ کھیلنے کیلئے این او سی بھی جاری کردیا، ، پی سی بی میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر جولڈن کی تقرری کا حتمی فیصلہ بھی نہ ہوسکا ،وزیراعظم بھارت کے دورے سے واپسی پر پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دیں گے،نجم سیٹھی

منگل 27 مئی 2014 07:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی طرف سے کئے گئے دو کروڑ روپے کے اخراجات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ پیر کو پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین نجم سیٹھی نے کی۔ انتظامی کمیٹی نے نجم سیٹھی کو اس حوالے سے کارروائی کے تمام تر اختیارات دینے کی بھی منظوری دی۔

جبکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی اجلاس کو نجم سیٹھی نے وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم بھارت کے دورے سے واپسی پر پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دیں گے جس کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا.

اجلاس میں سری لنکا کے دورہ کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، بورڈ نے شاہد خان آفریدی اور احمد شہزاد کو لندن میں چیریٹی کرکٹ میچ کھیلنے کیلئے این او سی بھی جاری کردیا، جبکہ پی سی بی میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر جولڈن کی تقرری کا حتمی فیصلہ بھی نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

۔ بورڈ نے تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے لندن میں ہونے والے چیریٹی کرکٹ میچ کیلئے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کو بھی این او سی جاری کردیا ہے دونوں کھلاڑی اٹھائیس مئی کو لندن روانہ ہونگے ۔ دوسری جانب بورڈ میں غیر یقینی صورتحال اور بار بار چیئرمین کی تبدیلی کے باعث فیلڈنگ کوچ کے بعد بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر جولڈن کی تقرری بارے بھی کوئی حتمی منظوری کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔