افغانستان میں خود کْش، حملہ کم از کم دو افراد ہلاک ،9 زخمی

منگل 27 مئی 2014 07:59

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مئی۔2014ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک پولیس ڈسٹرکٹ میں ایک خود کْش بم حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ پیر کی سہ پہر موٹر سائیکل پر سوارایک حملہ آور نے ایک افغان فوجی بس کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

تاہم وزارت دفاع کے بیان میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

دریں اثناء طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے صوبے بدخشان میں طالبان باغیوں نے 40 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ طالبان باغیوں نے موسم بہار کی اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :