گوانتانامو بے کے پانچ افغان قیدیوں کے بدلے امریکی فوجی رہا کردئیے گئے،امریکی حکام

اتوار 1 جون 2014 07:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)امریکی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں پانچ سال سے طالبان کے زیر حراست امریکی فوجی کو پانچ افغان قیدیوں کے بدلے رہا کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق 28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو صحیح سلامت امریکی حکام کے حوالے کیا گیا۔امریکی فوجی کے بدلے امریکہ نے گوانتانامو بے سے پانچ افغان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

ان پانچ افغان قیدیوں کو قطر کے حوالے کیا گیا جس نے اس تبادلے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی سارجنٹ برگاڈل واحد امریکی فوجی ہے جو افغان طالبان کے زیر حراست تھا۔پینٹاگون کے مطابق بووی رابرٹ برگڈل مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتی میں متعین الاسکا سے تعلق رکھنے والی انفنٹری سے ریجنٹ سے متعلق تھا۔وہ افغانستان پہنچنے کے پانچ ماہ بعد ہی اپنے اڈے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔امریکی وزیرِ خارجہ مسز ہیلری کلنٹن نے بووی رابرٹ برگڈل کے پکڑے جانے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ فوج ان کی بازیابی اور تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ان کی محفوظ بازیابی پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔