گینگ نم اسٹائل کا یو ٹیوب پر نیا ریکارڈ، دیکھنے والوں کی تعداد2ارب سے تجاوزکرگئی

اتوار 1 جون 2014 07:18

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) گنگنم اسٹائل نے شہرت کے سارے ریکارڈز توڑ ڈالے، آ ن لائن گانا سننے والوں کی تعداد دو ارب کے قریب پہنچ گئی۔دو سال میں دو ارب فین، شاید اسی کو تو کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کورین پاپ اسٹار سائی کے گانے کا بخار ایسا چڑھا ہے کہ اترنے کا نام نہیں لے رہا۔ جولائی دو ہزار بارہ میں ریلیز ہونے والے گانے کے لاتعداد ورڑن بھی بن چکے ہیں۔لیکن اصل گانے کا جادو ایسا سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ دو سال بعد بھی اترنے کا نام نہیں لے رہا اور آ ن لائن سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقبول ترین گانا بن چکا ہے۔