عمران خان ظہور پیلس اور کینیڈا کے بازی گر کے محتاج ہیں ، پرویز رشید ، مودی سے ملاقات کرتے تو بنی گالہ کی سڑک کا مطالبہ کرتے ، جمہوریت اور آزادی میڈیا کا چولی دامن کاساتھ ہے ، میڈیا پر قدغن لگانے کا سوع بھی نہیں سکتے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ تانگے کے اکیلے کوچوان اور مسافر ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو،بیان

اتوار 1 جون 2014 07:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ظہور پیلس اور کینیڈا کے بازی گر کے محتاج ہیں ، مودی سے ملاقات کرتے تو بنی گالہ کی سڑک کا مطالبہ کرتے ، جمہوریت اور آزادی میڈیا کا چولی دامن کاساتھ ہے ، میڈیا پر قدغن لگانے کا سوع بھی نہیں سکتے ، جیو کبھی بند نہیں ہوگا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتہ کے روز لاہور میں جیو کے حق میں احتجاجی جلسہ میں شرکت کی اور جیو و جنگ گروپ کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ہر ایک آزاد میڈیا جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے جمہوریت اور آزادی میڈیا کا چولی دامن کاساتھ ہے ہم میڈیا پر قدغن لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیو کبھی بند نہیں ہوگا پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو چار حلقوں کا بخار ہے وہ اگر نریندر مودی سے ملتے تو بنی گالہ کی سڑک کا مطالبہ کرتے ۔

عمران خان پانی تقریروں میں بہت کچھ کہتے ہیں لیکن انہوں نے کسی تقریر میں کبھی کشمیر کا ذکر نہیں کیا ۔ عمران خان کو معلوم نہیں کہ قومی سیاست کہتے کس کو ہیں وہ شیخ رشید کے شاگرد بن چکے ہیں ان کا انجام بھی شیخ رشید جیسا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کینیڈین بازی گر کا سہارا لے کر اپنی سیاست بچانا چاہتے ہیں اور سیاسی تنہائی ختم کرنے کے لیے ظہور پیلس سے مدد لے رہے ہیں.

انہیں چار حلقوں کے سوا کسی اور چیز کا علم نہیں ۔

دریں اثناء وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ بھارت پر تنقید کرنے والے عمران خان اگر خود مودی سے ملتے تو وہاں بھی بنی گالا کی سڑک کا مطالبہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج تک ا پنی تقریروں میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا انہیں قومی سیاست کا کچھ پتا نہیں وہ شیخ رشید کے شاگرد بن چکے ہیں ان کا سیاسی انجام بھی شیخ رشید جیسا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں ان کو صرف چار حلقوں کا بخار چڑھا ہوا ہے جبکہ وہ ظہور پیلس اور کینڈین بازی گر کے بھی محتاج بننے جارہے ہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور چوہدری برادران تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں.

عمران خان پنجرے کے گرد گھوم رہے ہیں لیکن اندر جانے سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بغیر ٹکٹ کے مسافر ہیں جن کی ٹکٹ اسٹیشن پر چیک ہو گی جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کی باقیات اس کے پیاروں کو جمع کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ طالبان کے جو گروپ ہتھیار ڈال دیں گے اور حکومت سے مذاکرات کریں گے ان سے بات کی جائے گی، جو تحریب کاری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔