ملتان کی غریب خاتون لاعلمی کے باعث پانچ سو کے پرانے نوٹ تبدیل نہ کراسکی، بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کیلئے جمع شدہ چالیس ہزار روپے ضائع ہوگئے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ذاتی جیب سے رقم کی ادائیگی کا اعلان

اتوار 1 جون 2014 07:11

ملتان/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) ملتان کی غریب خاتون لاعلمی کے باعث پانچ سو کے پرانے نوٹ تبدیل نہ کراسکی اور اس کی بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کیلئے جمع شدہ چالیس ہزار روپے ضائع ہوگئے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ذاتی جیب سے رقم کی ادائیگی کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوہار کالونی ملتان کی رہائشی نذیراں بی بی کافی عرصے سے محنت مشقت کرکے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے رقم جمع کررہی تھی اس دوران چالیس ہزار روپے اکھٹے کرلئے.

تاہم گزشتہ دنوں جب اس نے یہ رقم جو پرانے پانچ ، پانچ سو روپے کے نوٹوں پرمشتمل تھی کسی کو دکھائی تو اس نے بتایا کہ یہ نوٹ تو اب بیکار ہوچکے ہیں اس نقصان پر اس نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اس ضمن میں جب میڈیاپر خبریں آئیں تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ذاتی جیب سے یہ رقم ادا کرنے کا ا علان کردیا ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ قانون کے مطابق یہ نوٹ اب تبدیل نہیں کئے جاسکتے لیکن وہ یہ رقم ذاتی جیب سے ادا کرینگے تاکہ مذکورہ خاتون نذیراں بی بی کی بیٹی کی شادی کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :