سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو بھجوادی ہے،محمد اکرم ، سمر کیمپ جیسی سرگرمی کا کھلاڑی بے چینی سے انتظار کررہے تھے، تمام کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی فٹنس لیول درست کیا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 جون 2014 07:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور میں جاری سمر کیمپ کے کمانڈنٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو بھجوادی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ لاہور میں جاری سمر کیمپ کی چیف سلیکشن کمیٹی معین خان خود نگرانی کررہے ہیں اور وہ ہر بات کا باریک بینی سے جواب چاہتے ہیں معین خان اور دیگر آفیشلز کو کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے رپورٹ ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دینا پی سی بی کام ہے اپنے کام سے پی سی بی کو آگاہ کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ جیسی سرگرمی کا کھلاڑی بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور اس کے کیمپ کے انعقاد سے تمام کھلاڑی کافی خوش اور پرجوش نظر آرہے تھے یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے کہ اس کیمپ سے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی فٹنس لیول درست کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہترین ہے اور تمام کھلاڑی فٹ ہیں ۔