وزیراعظم کا نندی پور پاور پراجیکٹ کے سامان کو تین سال تک کراچی پورٹ پر پڑا رہنے اور غیر ضروری تاخیر کا نوٹس ،ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی

اتوار 1 جون 2014 07:11

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے سامان کو تین سال تک کراچی پورٹ پر پڑا رہنے اور غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نندی پور پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ سابقہ دور حکومت میں نندی پور پاور پراجیکٹ کا سامان کراچی پورٹ پر غیر ضروری‘ لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی بناء پر تین سال تک پڑا رہا جس کی وجہ سے مذکورہ منصوبے کی مالیت 36 ارب روپے سے بڑھ کر 58 ارب روپے ہوگئی جس سے وطن عزیز کو معاشی طور پر شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :