ارجنٹائن،عدالت کا کرپشن الزامات پر نائب صدر کو عدالت پیشی کا حکم

اتوار 1 جون 2014 07:16

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)ارجنٹائن میں ایک فیڈرل جج نے گزشتہ روز نائب صدر امادوبوڈوکو کرپشن الزامات کا جواب دینے کے لئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے ، یہ بات عدالتی ذرائع نے کہی ۔سابق وزیر معاشیات بوڈو کو ابھرتے ہوئے سٹار اور ممکنہ طورپر کرسٹینا کرچنر کے جانشین کے طورپر دیکھا جارہا ہے ، وہ 2010ء سے تحقیقات کی زد میں ہیں ۔

(جاری ہے)

جج ایرئیل لیجو نے بوڈو کے خلاف کیس ، جو کہ برسراقتدار ارجٹنائنی نائب صدر کے لئے مقدمے کی پہلی کارروائی ہو گی ، کی سماعت 15جولائی کو مقرر کی ہے ۔سماعت کے دوران جج لیجو فیصلہ سنائیں گے کہ آیا اس کیس کو خارج کردیا جائے یا ان کے مقدمے کو آگے بڑھایا جائے ۔بوڈو پر پرنٹنگ کمپنی سیکونے کالکوگرافیکا ایس اے کی طرف سے غیر مناسب انداز میں مداخلت کا الزام ہے جب وہ وزیر معاشیات تھے ۔ان پر کمپنی کا بڑے پیمانے پر قرضہ ری شیڈول کرنے اور اسے دیوالیہ پن ہونے کے دہانے سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دینے کا الزام ہے ۔بوڈو کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں اور الزامات ان کے سیاسی دشمنوں کی طرف سے عائد کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :