نندی پور منصوبے سے 95میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ، تقریباً دفن ہونیوالے منصوبے کو سات ماہ میں فعال کردکھایا ،خرم دستگیر خان

اتوار 1 جون 2014 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے سے 95میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ تقریباً دفن ہونے والے منصوبے کو سات ماہ میں فعال کردکھایا ۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نندی پور منصوبے میں تاخیر کرنے والوں اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے باز پرس ضرور ہوگی ۔

(جاری ہے)

حکومت اس وقت تمام تر توانائیاں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے صرف کررہی ہے ۔ توانائی ہوگی تو صنعتیں چلیں گی اور ملک ترقی کرے گا معیشت کی بہتری کے لیے توانائی کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے اقدامات کررہی ہے حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :