مینز ہاکی ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیموں کا فاتحانہ آغاز،بھارت، ملائیشیا اور سپین کی ٹیموں کو شکست کا سامنا

اتوار 1 جون 2014 07:10

ہیگ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء ) تیرہویں ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیموں نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے اپنے ابتدائی میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ہالینڈ میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشین ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے زیر کر کے پہلی کامیابی حاصل کی۔

گروپ اے کے ایک اور میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے سپین کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کیا۔ گروپ اے کے تیسرے میچ میں بیلجیئم اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت بیلجیئم کے ساتھ رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا لیکن بیلجیئم کی ٹیم نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے فتح اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :