مالے، اسرائیل کی تمام تر مخالفت پابندیوں کے باوجود فلسطین نے پہلی مرتبہ ایشیا فٹبال کپ میں رسائی حاصل کرلی

اتوار 1 جون 2014 07:10

مالے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)مالدیپ میں کھیلے گئے ایشن فٹ بال کپ چیلنج ٹورنامنٹ میں فلسطین کا مقابلہ تجربے کار ملک فلپائن سے تھا لیکن جوش نے تجربے کو مات دے دی، فلسطینی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا بالاخر کھیل کے 59 ویں منٹ میں اشرف الفواغرا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صرف کی برتری دلادی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی،ایونٹ میں فتح کے بعد فلسطین نے پہلی مرتبہ ایشیا فٹ بال کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں 9 سے 31 جنوری تک ہونے والے اس ایونٹ میں فلسطین کے گروپ میں دفاعی چیمپئین جاپان، 2007 کے ایشیا کپ کی فاتح عراق اور اردن شامل ہیں۔ اپنے گروپ میں کئی سخت جان حریفوں کی موجودگی کے باوجود فلسطینی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ٹیم کے کوچ جمال محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو چیلنج راوٴنڈ میں شریک نہیں ہوسکے لیکن ایشیا کپ میں وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ایونٹ میں بہتر نتائج کے لئے کئی بین الاقوامی ٹیموں سے پنجہ آزمائی کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :