کرٹلی امبروز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر

اتوار 1 جون 2014 07:10

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باؤلر کرٹلی امبروز کو ٹیم کا باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا جبکہ مایہ ناز ویسٹ انڈیز بیٹسمین سر گیری سوبرز نے ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرلیا ہے اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ ویسٹ انڈیز ٹیم اوٹسن گبسن کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ماضی کے دو مایہ ناز لیجنڈ اس وقت ہمارے کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے موجود ہیں اور ان کے تجربے سے ہماری ٹیم بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور آنے والی سیریز میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ورلڈ کپ 2015ء کی تیاری میں بھی کافی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :