کینیڈا، جنگ عظیم دوئم کے فوجی طیارے کا ملبہ برآمد ، 72 سالہ معمہ حل

اتوار 1 جون 2014 07:16

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء)جنگ عظیم دوئم کے ایک فوجی طیارے کا ملبہ کینیڈا کے انتہائی مغرب میں تلاش کرلیا گیا ہے ، اس طرح تربیتی پرواز کے دوران اس کے لاپتہ ہونے کا 72 سالہ معمہ حل کرلیا گیا ہے ،اس کی تصدیق حکام نے گزشتہ روز کی ہے ۔دو انجنوں والا ایورواینسن بمبار طیارہ 30اکتوبر1942ء کو اس وقت لاپتہ ہوگیا جب وہ جزیرہ وینکوور کے جنوبی سرے پر سڈنی کے لئے روانہ ہونیوالی پرواز کے بعد سے واپس آنے میں ناکام رہا ۔

اس کے عملے کے چار ارکان برطانوی رائل ایئرفورس کے ہوا باز چارلس فوکس اور ایتھونی لارنس اور سارجنٹ رابرٹ لکوک کے علاوہ رائل کینیڈین ایئرفورس کے سارجنٹ ولیم ہائرڈ کو لاپتہ قرار دے کر ہلاک ہونا خیال کیا گیا تھا لیکن اب ان کو نعش شناخت کرلی گئی ہے ، یہ بات برٹش کولمبیا کو لونر کے ایک اہلکار نے بتائی ۔

(جاری ہے)

ایک لاگنگ کریو نے اکتوبر2013ء میں طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا جو کہ پورٹ رین فریو کے قریب ایک پہاڑی پر پڑا پایا گیا جو کہ سڈنی سے قریباً130 کلومیٹر (80میل) جزیرے کے دوسرے طرف واقع ہے۔

کورونرنے نعشوں کی شناخت کے لئے ڈین این اے پڑتال کا طریقہ استعمال کیا ہے ،ہلاک ہونیوالوں کے زندہ فیملی ارکان کو اس بارے میں آ گاہ کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات اس لنک پر پڑھئیے

متعلقہ عنوان :