تھائی لینڈ کا تیل بردار جہاز جو سنگاپور سے انڈونیشیاء جا تے ہوئے اغواء کرلیا گیا

اتوار 1 جون 2014 07:16

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) تھائی لینڈ کا ایک تیل بردار جہاز جوسنگاپور سے انڈونیشیاء جارہا تھا ،اغوا کرلیا گیا ہے ، یہ بات انٹرنیشنل میری ٹائم نے ہفتے کو بتائی ۔اغواء کا یہ واقعہ جنوب مشرقی ایشیائی پانیوں میں قزاقی کے متعدد واقعات کے بعد پیش آیا ہے ، ڈیزل سے چلنے والا تیل بردار جہاز ایم ٹی اور این فور کا جس پر عملے کے چار ارکا سوار تھے ، منگل کو سٹی سٹیٹ سے روانگی کے بعد اپنے مالک سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

یہ بات آئی ایم بی کے کوالالمپور میں قائم قزاقی کی اطلاع دینے والے مرکز نے بتائی ۔ یہ انڈونیشیاء کے کالی مینٹسن پر پونیٹاک کی طرف سے بڑھ رہا ہے ، مرکز کے سربراہ نوئل چونگ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ ممکنہ ہائی جیکنگ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ بحری قزاقوں نے حال ہی میں علاقے میں متعدد بحری جہازوں بالخصوص سائفن کے ذریعے سامان اتارنے والے بحری جہازوں پر حملے کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرکز نے دوسرے بحری جہازوں پر زور دیا ہے کہ وہ لاپتہ تیل بردار جہاز کی تلاش پر نظر رکھیں ، اپریل میں پوری طرح مسلح قزاق ملائیشیاء کے مشرقی ساحل کے قریب تھائی لینڈ کی ملکیت ایک تیل بردار جہاز پر چڑھ گئے ، انہوں نے جہاز کے کپتان کو زخمی کرکے اس کے سامان سے ڈیزل ایندھن چوری کرلیا ۔اس ماہ سمندری قزاق جہاز رانی کے ایک اہم راستے خلیج ملاگا کے قریب سنگاپور کے زیر انتظام ایک اور ٹینکر پر چڑھ گئے اور عملے کے انڈونیشیاء کے تین ارکان کو اغواء کرکے کچھ ڈیزل ایندھن چوری کرلیا۔جنوری سے مارچ کے عرصے میں جنوب مشرقی ایشیائی پانیوں بالخصوص انڈونیشیاء کے ساحل پر تیئس حقیقی یا مجوزہ حملے دیکھنے میں آئے ۔

متعلقہ عنوان :