صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، مسودہ تیار،خطاب اردو میں ہوگا

اتوار 1 جون 2014 07:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ‘ صدر مملکت کل 2 جون کو اجلاس سے اردو میں خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سات سال میں پہلی مرتبہ صدر مملکت اردو میں خطاب کریں گے، صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کو براہ راست نشر کیا جائے گا، صد رمملکت کی تقریر میں خارجہ پالیسی‘ سکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ پیش کیا جائے گا‘ صدر کے خطاب کی اردو اور انگریزی میں کاپیاں پرنٹنگ کیلئے بھجوا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :