پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل، منگل کو بجٹ پیش کیا جائے گا،سینیٹ اجلاس بھی کل ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کی تیاریاں مکمل ،خصوصی دعوت نامے بھی ارسال کردئیے گئے ،سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے

اتوار 1 جون 2014 07:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جون۔2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر کو) ہوگا جبکہ منگل کو سالانہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ سیشن سے قبل بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہوگا ،سینیٹ اجلاس بھی کل ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور خصوصی دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیئے گئے ہیں جن میں چیف آف آرمی سٹاف‘ چیف جسٹس آف پاکستان ‘ چیئرمین ‘ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ‘ سپیکرز‘ گورنرز‘ وزراء اعلیٰ ‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن ‘ صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر‘ امریکی سفیر‘ یورپی سفیر اور اسلامی ممالک کے سفیروں کو خصوصی مدعوت کیا گیا ہے‘ ارکان اسمبلی کیلئے پارلیمانی لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس آنے کے لئے شٹل بس سروس مہیا ہوگی کوئی مہمان بغیر پاس کے داخل نہیں ہو سکے گا جبکہ سکیورٹی کیلئے رینجرز‘ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادار وں کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو دن گیارہ بجے ہوگا اور اس کیلئے مہمانوں کو خصوصی دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں ان میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے سپیکرز‘ وزیر اعلیٰ ‘ گورنرز‘ چیف جسٹس آف پاکستان‘ چیف آف آرمی سٹاف ‘ وزیر اعظم صدر آزاد کشمیر ‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن ‘ چیئرمین سینٹ‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ یورپی سفیراور سعودی عرب اسلامی ممالک کے سفراء کو خصوصی دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں مہمانوں کے ساتھ آنے والے حضرات مشترکہ اجلاس کی کارروائی نہیں دیکھ سکیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکان اسمبلی کو پارلیمانی لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس تک شٹل سروس چلائی جائے گی اور ارکان اسمبلی اپنے ہمراہ کوئی بھی مہمان بغیر پاس کے ساتھ نہیں لاسکیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ صدارتی خطاب کے دن اسلام آباد میں پولیس ‘ رینجرز اور عسکری ادارے سکیورٹی پر مامور ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ماہر نشانہ باز بھی سکیورٹی پر مامور ہوں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم لابی اور سپیکر لابی میں مہمانوں کو بٹھایا جائے گا۔