ایران اور امریکا کے مابین کئی دہائیوں بعد پہلی براہ راست بات چیت آج ہوگی

پیر 9 جون 2014 07:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)ایران اور امریکا کے مابین کئی دہائیوں بعد پہلی براہ راست بات چیت آج پیر ہوگی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس گفتگو کا مرکز ایران کا متنازعہ جوہری پروگرام ہو گا اور یہ مذاکرات دو روز تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے حکومتی وفود براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔امریکا کی نمائندگی نائب وزیرخارجہ بِل برنس اور انڈرسیکرٹری وینڈی شیرمن کریں گے۔ ایران کی جانب سے نائب وزیرخارجہ کی سطح کا وفد روانہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :