حکومت زیادہ سے زیادہ 5مہینوں کی مہمان ہے،قربانی سے پہلے قربانی ہوسکتی ہے ،شیخ رشیداحمد ،بے سروسامانی کے عالم میں نکلاہوں،سستا ٹرین مارچ کررہاہوں، جلسوں پرتو بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں ،مسائل زدہ لوگوں کی آوازبلند کرنے نکلاہوں ، عوام ہمارے ساتھ میدان عمل میں نکلے،میڈیا سے گفتگو

پیر 9 جون 2014 07:32

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ یہ سال حکومت کیلئے انتہائی اہم ہے حکومت زیادہ سے زیادہ 5مہینوں کی مہمان ہے،قربانی سے پہلے قربانی ہوسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ میں بے سروسامانی کے عالم میں نکلاہوں اور سستا ٹرین مارچ کررہاہوں کیونکہ جلسوں پرتو بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں ،مسائل زدہ لوگوں کی آوازبلند کرنے نکلاہوں ،جس جس کے بھی مسائل ہیں وہ ہمارے ساتھ میدان عمل میں نکلے، ڈارگڈز پرسابق ایم این اے سیدمنظورحسین شاہ شہیدکے بھائیوں سابق ضلعی نائب ناظم سیدنورالحسن شاہ ،سابق ناظم سیدمددعلی شاہ کلیوال سیداں کے ہمراہ عوام اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی دولت سپین ،لندن اور جدہ میں کررکھی ہے،اورپاکستان میں بھی یہ ہرجگہ اپنے بندے تعینات کررہے ہیں ،یہ جرنیلوں ،ججوں کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اگرنہیں خریدتے تو غریبوں کے دل نہیں خریدتے،انہوں نے کہاکہ مئی 2013میں ہونے والے الیکشن مکروہ ہیں اور ایک عالمی ایجنڈے کے تحت حسینہ واجد،عبداللہ،مودی اور نوازشریف کو لایاگیا،موجودہ حکومت نہ غریبوں سے مخلص ہیں اور نہ کسانوں سے واہگہ بارڈرکو 24گھنٹے کھول دیاگیاہے،اب یہ کسانوں کی زمینوں کو بھی بھارت سے کاؤنٹرکرائیں گے،انہوں نے کہاکہ غریب نکلنا چاہتا ہے لیکن اس کا لیڈراس کے ساتھ دھوکہ کرتاہے ہمارے لیڈرسیدنورالحسن شاہ جیسے ہونے چاہیے جو اس گرمی میں بھی ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کس موسم میں احتجاج کررہے ہیں موسم بڑا گرم ہے تو میں کہتاہوں کہ حکمران ہمیں جس تیل میں تلنے کی تیاری کررہے ہیں اس سے تو بہترگرمی میں باہرنکل آئیں ،انہوں نے کہاکہ مجھے میاں نوازشریف کا 1993کا ٹرین مارچ یادہے جب سیدمنظورحسین شاہ کی قیادت میں ٹرین مارچ کا تاریخی استقبال ہواتھا،اب بھی میں چاہتاہوں کہ زندہ دلان لالہ موسیٰ اپنی اس روائت کو برقراررکھیں،سابق ضلعی نائب ناظم گجرات سیدنورالحسن شاہ نے کہاکہ میں نے شیخ رشیداحمدکو لالہ موسیٰ کی دعوت نہیں دی بلکہ انہوں نے سیدمنظورحسین شاہ بن کرمجھے حکم دیاتھاکہ میں آپکے ساتھ چائے پیناچاہتاہوں تو میں نے کہاآپ سیدمنظورحسین شاہ مرحوم کے دوست ہیں یہ گھرآپکااپناہے ہم آپکوویلکم کریں گے،انہوں نے مجھ سے ڈیمانڈ کی ہے کہ ایک ہزارافراداستقبال کیلئے ریلوے اسٹیشن آنے چاہیے،تو میں نے کہاہے کہ ایک ہزارنہیں ہم پانچ ہزارافرادکے ساتھ ٹرین مارچ کا استقبال کریں گے،اس موقعہ پر سینکڑوں مسلم لیگی کارکن موجودتھے۔