ناجائز تعلقات کا الزام ، سوات میں شوہر نے بیوی کی ناک کا ٹ دی، ملزم پولیس اہلکار ہے، مقدمہ درج ہونے پر پیٹی بھائیوں نے گرفتار کر لیا

پیر 9 جون 2014 07:39

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء )صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ضلع سوات میں تحصیل کبل کے علاقے قلاگے میں سپیشل پولیس فورس کے ایک اہلکارنے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی ۔ تھانہ کبل کے محرر عمران نے بی بی سی کو بتایا نے بی بی سی کو بتایا کہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکار صاحبزادہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی جس کے بعد پولیسں نے رپورٹ درج ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ کی بیوی شاہدہ نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی نو سال کی عمر میں ہوئی تھی اور اب ان کا دو سال کا بیٹا بھی ہے۔

محرر کے مطابق شاہدہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے بغیر کسی وجہ کے چھری سے ان کی ناک کاٹ دی اور پھر سسر اور شوہر نے شدید دباوٴ اور تشدد کے کر کے انھیں گھر میں بند رکھا اور تھانے جانے سے منع کر دیا مگر وہ اپنے والدین کے گھر جانے کے بہانے وہاں سے نکل کر تھانے پہنچ گئی اور اپنے شوپر کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو اپنی بیوی شاہدہ پر کسی اور لڑکے کے ساتھ تعلقات کا شک تھا جس کی بنا پر انھوں نے بیوی کی ناک کاٹ دی ہے تا ہم اس کی بیوی نے اس بات کی سختی سے تردید کی۔

متعلقہ عنوان :