پی پی دور حکومت سے کئی سیاستدان خوش تھے اور کئی مایوس بھی تھے،سراج درانی،شیرمارتاہوں شعر سناتا نہیں اور ن لیگ کا تو ٹائیگر ہے شیر نہیں،انٹرویو

پیر 9 جون 2014 07:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)سندھ اسمبلی کے سپیکر آغاسراج درانی نے کہاہے کہ قومی ووٹ سے منتخب کر کے ایوانوں میں بھیجتی ہے تو ہمیں بھی بطور لیڈر عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے سپیکر نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا پانچ سالہ جمہوری دور کامیابی سے مکمل کیا اور پی پی دور حکومت سے کئی سیاستدان خوش تھے اور کئی مایوس بھی تھے لیکن پیپلزپارٹی جمہوریت کے چلنے کے حق میں ہے ۔

سراج درانی نے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے اور یہی ہم سب کا مقصد ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب پر مزاحیہ انداز میں سراج درانی نے کہا کہ وہ شیر مارتے ہیں شعر سناتے نہیں اور مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان شیر نہیں بلکہ ٹائیگر ہے جو بنگلہ دیش اور بھارت میں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ اور کینیا گئے اور وہاں پر بڑے شکار کئے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی سپیکر کانفرنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا قدم ہے ۔ ایاز صادق اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اہلیت کی حامل ہیں اور دونوں زبردست سپیکر ہیں۔ اسمبلیوں میں ہر مرتبہ نئے لوگ منتخب ہو کر آتے ہیں تو انہیں جمہوریت کا پتہ لگنا چاہیے کہ کس طرح پارلیمنٹ اور ہاؤس کو چلایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :