مصر،35قیدیوں کی ہلاکت پر پولیس اہلکار کو سزا

پیر 9 جون 2014 07:40

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)ایک مصری اپیل عدالت نے اشک آور گیس سے پینتیس قیدیوں کی ہلاکت پر ایک پولیس اہلکار کو سنائی جانے والی سزا گزشتہ روز کالعدم قرار دے دی،اس کو دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اگست میں قیدیوں کی ہلاکتوں پر تین دوسرے اہلکاروں کو سنائی جانے والی ایک سال معطلی کی سزا کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ہلاک ہونے والے قیدی مبینہ طور پر معزول کئے جانے والے اسلام پسند صدر محمد مرسی کے حامی تھے۔یہ سینتیس قیدی جنہیں قاہرہ کے قریب ایک جیل سے پولیس سٹیشن لیجایا جارہا تھا ان کی بند پولیس وین کے اندر آشک آور گیس پھینکے جانے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :