خیبر پختونخواحکومت کا آئندہ مالی سال کے لئے 350 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آخری مراحل میں داخل ، آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی ٹیکس فری ہوگا، 40 ارب روپے کے خسارے کا سامنا
پیر 9 جون 2014 07:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء) خیبر پختونخواحکومت کا آئندہ مالی سال 2014-15 ء کے لئے 350 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی ٹیکس فری ہوگا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کو 40 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ایجوکیشن کے لئے تمام محکمہ سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے جس کا تخمینہ ایک کھرب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے نسبت 38 فیصد زیادہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔آئندمالی سال کے بجٹ سے رواں مالی سال کے بیشتر جاری ترقیاتی منصوبوں کوخارج کردیا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رواں مالی سال کی طرح بیشتر فلاحی منصوبوں کو جاری رکھا گیا ہے.۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ان سکیموں میں جرنلسٹ ویلفیئر اینڈونمنٹ فنڈ، ستوری دا خیبر پختونخوا سکیم ، چیف منسٹر اینڈونمنٹ فنڈ، روخانہ پختونخوا اور ہیلتھ سروس ڈیلوری سمیت متعد د فلاحی منصوبوں کو آئندہ مالی 2014-15 ء میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خیبر پختونخوا رواں مالی سال 2014-15 ء کے دوران پروپوور سکیم کے آٹھ جبکہ ہیلتھ ڈیلوری چھ منصوبے شامل کئے تھے جن میں سے جرنلسٹس ویلفیئر اینڈونمنٹ فنڈ کیلئے 500 ملین ستوری دا خیبر پختونخواکے لئے 360 ملین روپے ، چیف منسٹر اینڈونمنٹ فنڈ کیلئے 500 ملین ،روخانہ پختونخوا کیلئے 800 ملین روپے مختص کئے گئے تھے اسی طرح ہیلتھ ڈیلوری کے چھ منصوبوں میں سے ہیلتھ انشورنس سکیم کے 500 ملین ، مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیلئے 300 ملین اور انسولین فار لائق کے منصوبے کیلئے 25 ملین روپے مختص کئے گئے تھے ۔‘اے ڈی پی ڈرافٹ کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرامز کا کل حجم 139.705 ارب روپے ہے جس میں صوبے کے وسائل سے 100.005 ارب روپے ترقیاتی پروگرامز پر خرچ کئے جائینگے جبکہ بیرونی امداد کے مد میں 39.655 ارب روپے کا ہدف مقررکرگیا گیا ہے۔ مجموعی طور پرسالانہ ترقیاتی پروگرام میں کل 1103 منصوبے شامل ہیں جس میں 644 جاری منصوبے ہے جبکہ 459 نئے منصوبے شامل ہیں۔
ڈرافٹ کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 38 منصوبوں کیلئے 5128.169 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں جاری 26 منصوبوں کیلئے 4053.139 ملین جبکہ نئے 12 منصوبوں کیلئے 1075.030 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ محکمہ اعلی تعلیم کے 20 منصوبوں کیلئے 2933.596 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں جاری 13 منصوبوں کیلئے 2503.596 ملین روپے جبکہ نئے سات منصوبوں کیلئے 430 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ صحت کے 62 منصوبوں کیلئے 4364.259 ملین روپے رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جس میں جاری 42 منصوبوں کیلئے 3711.259 ملین روپے جبکہ نئے 20 منصوبوں کیلئے 653 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ اسی طرح سوشل ویلفیئر کے 13 منصوبوں کیلئے 207.499 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں 5 جاری منصوبوں کیلئے 122.499 ملین روپے جبکہ نئے 8 منصوبوں کیلئے 85 ملین روپے رکھنے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔ اوقاف حج ، مذہبی اور اقلیتی امور کے 8 منصوبوں کیلئے 61.984 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں جاری ایک منصوبے کیلئے 61.984 ملین روپے جبکہ 7 نئے منصوبوں کیلئے 5.384 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ محکمہ زراعت کے 21 منصوبوں کیلئے 297.855 ملین روپے رکھے گئے ہیں جن میں جاری 15 منصوبوں کیلئے 195.831 ملین روپے جبکہ چھ نئے منصوبوں کیلئے 102.024 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ محکمہ ماحولیات کے ایک جاری منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 20 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ اے ڈی پی ڈرافٹ میں مذکورہ محکمہ کا کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔کھیل ، ثقافت اور ٹورازم کے 12 منصوبوں کیلئے 463.516 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری سات منصوبوں کیلئے 321.516 ملین روپے جبکہ نئے پانچ منصوبوں کیلئے 142 ملین روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔
انڈسٹری کے 40 منصوبوں کیلئے 1406.980 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جن میں جاری 26 منصوبوں کیلئے 921.980 ملین روپے جبکہ نئے 14 منصوبوں کیلئے 485 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ علاقائی ترقی کے 10 منصوبوں کیلئے 10920.854 ملین روپے رکھے گئے ہیں جن میں پانچ جاری منصوبوں کیلئے 1734.635 ملین روپے جبکہ نئے پانچ منصوبوں کیلئے 9186.219 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ریسر چ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایک نئے منصوبے کیلئے 200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ پاپولیشن ویلفیئر کے چار منصوبوں کیلئے 94.121 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری تین منصوبوں کیلئے 78.291 ملین روپے جبکہ ایک نئے منصوبے کیلئے 15.380 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ محکمہ خوراک کے چھ منصوبوں کیلئے 442.334 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جن میں جاری پانچ منصوبوں کیلئے 412.334 ملین روپے جبکہ نئے ایک منصوبے کیلئے 30 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جنگلا ت کے پانچ جاری منصوبوں کیلئے 30.001 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ اے ڈی پی ڈرافت میں محکمہ جنگلات کا کوئی نیا منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے پانچ منصوبو ں کیلئے 228.496 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری 3 منصوبوں کیلئے 176.496 ملین جبکہ نئے دو منصوبوں کیلئے 52 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انفارمیشن کے تین منصوبوں کیلئے 38.121 ملین روپے رکھے گئے ہیں جن میں جاری ایک منصوبے کیلئے 14.593 ملین روپے جبکہ ایک نئے منصوبے کیلئے 23.528 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ انصاف اور قانون کے 17منصوبوں کیلئے 773.677 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری 12 منصوبوں کیلئے 533.677 ملین روپے جبکہ پانچ نئے منصوبوں کیلئے 240 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں محکمہ خزانہ کے چارجاری منصوبوں کیلئے 578.395 ملین روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ محکمہ داخلہ کے 18 منصوبوں کیلئے 1977.283 ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے جن میں جاری 12 منصوبوں کیلئے 1271.283 ملین روپے جبکہ نئے چھ منصوبوں کیلئے 706 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔
ڈرافٹ کے مطابق محکمہ ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن کے چار منصوبوں کیلئے 765.182 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری تین منصوبوں کیلئے 122.349 ملین روپے جبکہ نئے ایک منصوبے کیلئے 642.833 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔ مواصلات کے 171 منصوبوں کیلئے 10.277 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جن میں جاری 73 منصوبوں کیلئے 7.029 بلین روپے جبکہ نئے 89 منصوبوں کیلئے 3.248 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے اسی طرح بلڈنگ کے 39منصوبوں کیلئے 1.286 بلین روپے مختص کرنے کی تجویزہے جن میں جاری 26منصوبوں کیلئے 1.061 بلین روپے جبکہ نئے 13 منصوبوں کیلئے 0.225 بلین روپے رکھے گئے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 9 جون 2014 کی مزید خبریں
-
عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال ریکارڈ نویں فرنچ اوپن کے فاتح،خواتین کا ٹائٹل ماریا شیرا پووا کے نام رہا
-
کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی، گھٹنے کی چوٹ کے باعث دو وارم اپ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے
-
وزیر اعظم کا پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت برہمی کا اظہار،متعلقہ وزارت اور اداروں کو پولیو کے خلاف مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت
-
چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز رواں سال اور چار 2015ء میں ریٹائر ہو جائیں گے
-
پی پی دور حکومت سے کئی سیاستدان خوش تھے اور کئی مایوس بھی تھے،سراج درانی،شیرمارتاہوں شعر سناتا نہیں اور ن لیگ کا تو ٹائیگر ہے شیر نہیں،انٹرویو
-
حکومت زیادہ سے زیادہ 5مہینوں کی مہمان ہے،قربانی سے پہلے قربانی ہوسکتی ہے ،شیخ رشیداحمد ،بے سروسامانی کے عالم میں نکلاہوں،سستا ٹرین مارچ کررہاہوں، جلسوں پرتو بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں ،مسائل زدہ ... مزید
-
شارٹ فال کو کم رکھنے کے لئے وولٹیج کو جان بوجھ کر کم رکھنے کی ہدایت،تقسیم کار کمپنیاں کم بجلی کا کوٹہ ملنے اور لوڈ شیڈنگ بھی کم کرنے کی ہدایت پر پریشان
-
خیبر پختونخواحکومت نے رواں مالی سال کی اے ڈی پی لیپس ہونے کے خدشہ کے پیش نظر دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طر ح سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کی تعمیر کو بھی کنسلٹنسی کی شرط ختم کردی
-
ڈی سی اوفیصل آباد کے گرفتار گن مین عمران کے ڈی سی اوز کے نام پرکروڑوں روپے کرپشن میں ملوث دواعلیٰ افسرا کو اوایس ڈی بنا دیا گیا، بعض اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل
-
خیبر پختونخواحکومت کا آئندہ مالی سال کے لئے 350 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آخری مراحل میں داخل ، آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی ٹیکس فری ہوگا، 40 ارب روپے کے خسارے کا سامنا
-
ناجائز تعلقات کا الزام ، سوات میں شوہر نے بیوی کی ناک کا ٹ دی، ملزم پولیس اہلکار ہے، مقدمہ درج ہونے پر پیٹی بھائیوں نے گرفتار کر لیا
-
ایران اور امریکا کے مابین کئی دہائیوں بعد پہلی براہ راست بات چیت آج ہوگی
-
امید ہے یوکرائنی بحران کے خاتمے میں پیشرفت،روس نئی پابندیوں سے گریز کرے گا ، جان کیری
-
مصر،35قیدیوں کی ہلاکت پر پولیس اہلکار کو سزا
-
آسٹریلوی وزیر اعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات ،دونوں ملکوں کا تعلقات کو مضبوط بنانے کا اعادہ
-
امریکی مزاحیہ فنکار ٹریسی مورگن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
-
یورپ سے آنے والے جہادی سیاح اپنے ملکوں کے لئے درد سر بن گئے
-
روس نے اپنی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تین ایجنٹوں کو پندرھویں صدی کے بائبل کے نایاب نسخے کو چوری کر کے بیچنے کے جرم میں سزا سنادی
-
سعودی عرب،سوشل میڈیا پر تصویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن؟، انسٹا گرام، ٹویٹر اور دیگر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر موجود تصاویر کے ذریعے جادو ٹونہ ممکن ہے،سوڈانی جادوگر کا سعودی ٹی وی پر دعویٰ
-
الجزائر: رکن پارلیمنٹ کا ساتھی کو طمانچہ مہنگا پڑ گیا،بلا جواز حرکت پر اخوان کے احمد لطیفی کی پارٹی رکنیت معطل
-
کراچی ایئر رپورٹ پر دہشتگروں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، 13سیکورٹی اہلکار شہید ،اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس حملہ اووروں نے جناح ٹرمینل کے فوکر گیٹ پر دستی بم پھینکے اور اندر داخل ہو گئے، ٹرمینل پر ... مزید
-
تفتان میں زائرین کے ہوٹل پر دستی بموں سے حملہ، فائرنگ، 23سے زائد افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ، نوکنڈی میں تفتان بارڈر کے قریب نامعلوم افراد نے ہوٹل پر حملہ کیا گیا ، ہو ٹل میں کہ ایران سے آنے والے زائرین ... مزید
-
تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے دس مطالبات پیش کر دیئے، وزیر اعظم،صدر سمیت اوپر سے نیچے تک سادگی ،خراجات کم ، جی ایس ٹی 17سے پندرہ فیصد اس برس اور آئندہ چار برس میں 10فیصد ،پنشن کم از کم ... مزید
-
نادرااین اے 118کی رپورٹ عدالتی احکامات پرآج الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گا،نادراترجمان
-
منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے ٹرپ کر جانے والے 5 میں سے 3 یونٹ بحال کر دیئے گئے ،چوتھا یونٹ بھی جلد بحال کر دیا جائے گا ، پانچویں یونٹ کی بحالی کا کام بھی جاری ہے،یونٹس ٹرپ کر جانے سے پاور سٹیشن کی پیداوار ... مزید
-
سندھ،پنجاب ،بلوچستان کی سرحدی پٹی پر ایف سی کا آپریشن،10 شرپسند ہلاک،3 بارودی ٹھکانے تباہ
-
نیب نے کرپشن کے بڑے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا آغاز کردیا ،گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 ریفرنس دائر کئے گئے، چالیس نئے مقدمات کی تفتیش شروع کی گئی،ساٹھ پرانے مقدمات کو حتمی شکل دی گئی،چیئرمین قمر زمان ... مزید
-
خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام نے شرعی سزاوٴں کا نفاذ شروع کر دیا ، کام کرنے پر خاتون کو کوڑوں کی سزا
-
گرینڈ الائنس کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن ارکان کو بھاری ترقیاتی فنڈز جاری کرنے اور مراعات دینے پر غور شروع،وزیر خزانہ کو مختلف مدات میں فنڈز کا جائزہ لینے کی ہدایت
-
شیخ رشید احمد ٹرین مارچ نہیں منی مارچ کررہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،شیخ رشید نوٹنگی دکھائی ان کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں‘ عمران خان خیبرپختونخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عمران خان بچگانہ سیاست کررہے ... مزید
-
تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آخری بار عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ ، عمران خان نے حامد خان کو درخواستوں کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی
-
عسکری حکام کا نجی ٹی وی چینل جیو کے حوالے سے اہم اجلاس (آج ) ہوگا،اہم فیصلہ اور حکومت و دفاعی اداروں کے تعلقات پر غور متوقع
-
تھنک ٹینک کی تشکیل ،جسٹس افتخار چوہدری نے مشاورت کا دائرہ بڑھا دیا،مختلف اداروں اور اہم شخصیات سے رابطہ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم
-
کشمیر کا مسئلہ اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے، اسکے ایجنڈے میں شامل ہے ،اقوا م متحدہ ، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرائے ، بیرسٹر سلطان محمودچوہدری، دیرینہ ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف ملک میں مایوسی پھیلانا چاہتی ہے،پرویز رشید، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کا ایک سال گزارنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے،بیان
-
پی پی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں،سابق صدر آصف علی زرداری کو جوابی اقدامات کا مکمل اختیا ردیدیا گیا
-
تحریک انصاف لندن الائنس کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،شیریں مزاری ، حکومت نے رمضان کے آخر تک 4حلقوں میں ہمارے مطالبے کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ تصدیق نہ کروائی تو پھر تحریک ... مزید
-
خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کر نے لگی،صوبے میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ،مختلف کمپنیوں سے رابطے کرنے پر غور ،مختلف شخصیات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان، پاکستان بھارت کی نئی منتخب قیادت سے کشمیر سمیت دیگر مسائل پر بات چیت میں سنجیدہ ہے، بات چیت کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے،تسنیم ... مزید
-
گوگل ارتھ پر کراچی ائیرپورٹ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.