چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز رواں سال اور چار 2015ء میں ریٹائر ہو جائیں گے

پیر 9 جون 2014 07:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز رواں سال اور چار2015 ء میں ریٹائر ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق جیلانی پانچ جولائی 2014 ،29 ستمبر2014 کو جسٹس اطہر سعید جبکہ جسٹس اعجاز چوہدری14 دسمبر2015 ،جسٹس جواد ایس خواجہ19 ستمبر2015 ،جسٹس ناصر المک 15 اگست 2015 ،جسٹس سرمد جلال عثمانی 12 اکتوبر2015 ء کو ریٹائر ہو جائیں گ جبکہ دیگر ججز بھی اپنی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے ۔

جسٹس انور ظہیر جمالی30 دسمبر2016 ء،جسٹس امیر ہانی مسلم 31 مارچ2017 ،جسٹس اعجاز افضل7 مئی2018 ،جسٹس دوست محمد 20 مار چ2018 ،جسٹس سعید خان کھوسہ 20 دسمبر ،2019 جسٹس میاں ثاقب نثار،17 جنوری2019 ،جسٹس عظمت سعید19 اگست2019 میں ریٹائر ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کے تین ججز جسٹس گلزار احمد،جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالمی بالترتیب2011اور2022 ء تک اپنے فرائض سرانجام دے کر ریٹائر ہو ں گے۔