امریکی مزاحیہ فنکار ٹریسی مورگن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

پیر 9 جون 2014 07:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2014ء)امریکی اداکار اور مزاحیہ فنکار ٹریسی مورگن کی حالت علی الصبح خونین اور کئی گاڑیوں والے حادثے کے بعد انتہائی تشویشناک ہے،اس کی اطلاع امریکی میڈیا نے دی ہے۔مورگن کو نیوجرسی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد جس میں ایک بس جس میں وہ سفر کر رہا تھا اور دو ٹریکٹر ٹریلروں اور ایک ایسی یودی کے علاوہ دوسری گاڑیاں ملوث تھیں۔

(جاری ہے)

مورگن کو ہسپتال لے جایا گیا،

اس کی اطلاع سی این این نے نیوجرسی سٹیٹ پولیس کے سارجنٹ گریگوری ولیم کے حوالے سے دی ہے۔علی الصبح ایک بجے(معیاری وقت0500) پر چھ گاڑیوں کے جمگٹھے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چار کو ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔سی این این کے مطابق مورگن کو انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔سی این این کے مطابق نیو برنسوک نیوجرسی کے رابرٹ وڈ جانسن یونیورسٹی ہسپتال کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل کئے جانے والے چار افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔مورگن نے جمعہ کی رات ڈوور ڈاؤنز ہوٹل اور ڈوور کے ایک جواء خانے میں پرفارم کیا۔

متعلقہ عنوان :